60

پاکستان شفاف انتخابات کی تیاری کررہا ہے ‘ امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین، آزادی اظہار، اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب انوار الحق کاکڑ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں