38

پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا مستقل گاہک بن گیا ہے

فیصل آباد(پ ر)چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومزایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا مستقل گاہک بن گیا ہے۔ جو گاہک ادھار واپس کرنے کے قابل نہ ہواسے زیادہ وقت تک کوئی برداشت نہیں کرتا اس لئے معاشی طور پرخود کفیل ہونا ہی ملک کو بچانے کا واحد زریعہ رہ گیا ہے تاہم بہت سے اہم افراد اب بھی اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں کیونکہ انکے سیاسی مفادات اس کی اجازت نہیں دیتے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کئی سال سے آئی سی یو میں ہے اور اب اس کا علاج کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکی ڈاکٹر بھی مایوس ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں