پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں مقام کی جانب گامزن

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں جبکہ کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکزِ نگاہ بن گیا۔پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹر ی اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس 2025کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے کرپٹو وژن کو واضح کیا اور کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا ایک بنیادی ستون تصور کرتا ہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق 240 ملین آبادی اور 70 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ملک روایتی معیشت تک محدود نہیں رہنا چاہتا بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے اور مثر ماڈل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں