4

پاکستان فلاح پارٹی کا یوم تاسیس کل منایا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی کا14واں ”یوم تاسیس” کل11دسمبر کو منایا جائے گا۔ یوم تاسیس اس عزم کے ساتھ منائیں گے کہ ملک میں ”آئین وقانون” کی بالادستی اورعوام کی ”فلاح وبہبود” کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان فلاح پارٹی کی قیادت اور کارکنان اسلامی فلاحی ریاست کے قیام اور ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اور عوام کی فلاح وبہبود کے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان یوم تاسیس کے موقع پر ہر ڈویژنل سطح پر دفاتر میں کیک کٹنگ اور عوامی فلاح وبہبود کی مختلف تقاریب کا انعقاد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں