47

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

کراچی(سپورٹس نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات چلانے والی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت گزشتہ روز پوری ہوگئی تھی تاہم فیفا کی جانب سے اب نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔کمیٹی سربراہ ہارون ملک کے نام لکھی گئی ای میل میں فیفا کے نمائندے نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوری میں کانگریس آئین میں ترمیم منظور کر لے گی اور اس کے بعد یہ کمیٹی 15 فروری تک الیکشن کروا کر چارج منتخب نمائندوں کے حوالے کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں