پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 3عہدیداروں کی خصوصی تربیت

دوحہ (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے 3 عہدیداروں نے فیفا سے خصوصی تربیت حاصل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق قطر میں انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ کے دوران پی ایف ایف کے 3 افسران کو انتظامی امور کی ٹریننگ دی گئی ہے۔فیفا نے آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے اعصام ثانی، ایڈمنسٹریشن کے عزیز ملک اور مارکیٹنگ کے احمد حشمت کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا کی اس ٹریننگ کا مقصد پی ایف ایف ٹیم کو کثیر الملکی ٹورنامنٹ کے لیے تربیت دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں