پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نئی قیادت کا بڑا اقدام

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے تمام بقایا معاوضے اور الانسز ادا کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال فیڈریشن نے مجموعی طور پر آٹھ ایونٹس میں 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز کے واجباب ادا کئے جنہوں نے پی ایف ایف ایونٹس میں شرکت کی تھی جبکہ فیڈریشن اس وقت فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے۔صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ہمیں فخر دلاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہایہ ایک اہم سنگِ میل ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں