پاکستان قازقستان کیساتھ ملکر تجارتی انقلاب لانے کیلئے پُرعزم

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اقوام متحدہ کے ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی اجلاس میں بڑا اعلان کردیا۔ کہا پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی پل بنائیں گے۔ این ایل سی ازبکستان اور قازقستان کے ساتھ مل کر تجارتی انقلاب لا رہی ہے، پاکستان محض ٹرانزٹ ملک نہیں بلکہ معاشی رابطوں کا مرکز بن رہا ہے۔جنیوا میں یو این ای سی ای کے ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے88ویں اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور مستقبل کے معاشی و تجارتی اثرات کی منظر کشی کردی، کہا پاکستان محض ٹرانزٹ ملک نہیں بلکہ معاشی رابطوں کا مرکز بن رہا ہے۔ پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی پل بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عبدالعلیم خان نے اجلاس میں سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی میں نمایاں کامیابیوں کا بھی تذکرہ کہا، کہا بیلاروس، روس اور وسطی ایشیا راہداری میں شمولیت علاقائی روابط کا نیا دور ہے، پاکستان کے راستے روس اور وسطی ایشیا تک تجارتی راہداریا ں فراہم کر رہے ہیں، عالمی قوانین اور یو این کنونشنز پر عملدرآمد سے تجارت آسان بنائی جا رہی ہے۔ 1800سے زائد ٹی آئی آر آپریشنز پاکستان کی بہترین لاجسٹکس کا ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں