43

پاکستان لیبر قومی موومنٹ کا لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لیبر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیبر منسٹر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے کم از کم اجرت فی ہزار اینٹ 2738روپے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام پاکستان لیبر قومی موومنٹ ، حقوقِ خلق پارٹی کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کے بھٹہ مزدوروں کی لیڈر شپ کا لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین سے بابا لطیف انصاریچیئرمین پاکستان لیبرقومی موومنٹ صدر حقوقِ خلق پارٹی پنجاب ‘اسلم معراج ‘ اکبر جٹ’ شوکت علی ‘ پروین لطیف ‘ بابا ارشد’ عبدالغفور ‘ یاسمین طاہرہ ‘ نور خان بلوچ نے خطاب کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں سرخ پرچم اور پلے کارڈ پکڑ رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفیکیشن کم از کم اجرت فی ہزار اینٹ 2738 روپے کے نعرے درج تھے لیبر آفیسران فیصل آباد میں کسی ایک بھٹے پر بھی کم ازکم اجرت کے قانون اور جبری مشقت کے قانون پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں بھٹہ جات پر خواتین کیلئے علیحدہ واش روم بھی نہیں بنائے گئے کمر توڑ مہنگائی نے بھٹہ مزدوروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے بھٹہ مالکان نے پکی اینٹ کا ریٹ بڑھا کر 16سے 18ہزار روپے ایک ہزار کی قیمت مقرر کردی لیکن لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے بھٹہ مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ نہ ہوسکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں