پاکستان مخالف نعرے پر یاسر نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز نیوز) اداکار، ہدایتکار، مصنف و پروڈیوسر یاسر حسین نے بھارتی اداکار سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سنی دیول کی نئی فلم باڈر 2 میں پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا ہے، فلم کی تشہیر کیلئے منعقدہ تقریب میں بھارتی اداکار نے فلم سے پاکستان مخالف نعرہ لگایا، تاہم اس دوران ان کی آواز واضح طور پر لرزتی ہوئی محسوس کی گئی۔سنی دیول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔اس ویڈیو کو سب سے پہلے اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں