پاکستان میں اداکاری کرنا آسان’ ہدایت کاری مشکل ہے، امر خان

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ مجھے منافقت نہیں پسند ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اداکارہ امر خان نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے منافقت بالکل نہیں پسند ہے جبکہ تو زندگی میں یہ خواہش ہے پاکستان کو جیتتا دیکھ لیں۔ایک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کل کی ضرورت ہے اس کے لیے مثبت بات کریں کیونکہ اس کے ذریعے سب کما بھی رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کرنا مزے دار جبکہ ہدایت کاری مشکل کام ہے اور پیسہ بھی اداکاری میں بھی ہے۔امر خان نے کہا کہ میں نے جو ایک بار بات کہہ دی تو پھر اس کی پرواہ کبھی نہیں کی بس جو کہہ دیا تو وہ کہہ دیا۔انہوں نے ایک شعر بھی سنایا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔”نماز اور محبت کا قبلہ ایک ہی ہوتا ہے۔ ادھر ادھر دیکھو گے تو نیت ٹوٹ جائے گی۔”واضح رہے کہ امر خان نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بددعا میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں منیب بٹ، محسن عباس، سلمی خان ودیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں