پاکستان میں اربوں ڈالرز کی چینی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)چین کے ایرواسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5سے 10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔چینی وفد نے وزیرسرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی گروپ نے پاکستان میں 5سے 10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔چینی وفد نے معدنیات، جدیدٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیرسرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں، سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات دی جارہی ہیں۔قیصر احمد شیخ نے کہاا کہ سرمایہ کاروں کو مشینری کی درآمد پر سیلزٹیکس استثنی کی سہولت دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں