16

پاکستان میں اینٹی بائیو ٹک ادویات کے زیادہ استعمال سے 60 ہزار اموات

کراچی(بیوروچیف)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال سے پاکستان میں60ہزار افراد کی اموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا باعث بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سال 2019میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے13لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ماہرین صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کیخلاف غیر موثر کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں