پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سر اٹھا لیا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ رجیم چینج کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی نے سر اٹھالیاہے جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے ، آج بلوچستان سے لیکر خیبرپخونخوا تک دہشتگردی کے متعدد واقعات حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ،حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے توجہ ہٹاکر ملکی مسائل اور قیام امن پر مرکوزکرے تاکہ دہشت گرد جو دن بدن مضبوط ہورہے ہیں ان کا قلع قمع کیاجاسکے،انہوں نے کہاکہ فارم 47کی پیداوار حکمران ملک وقوم کے لیے سکیورٹی رسک بنتے جارہے ہیں جو ملک وقوم کے لیے تشویشناک ہے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں رکھنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں ہوسکتے،عمران خان کو عوام کے حقوق کی بات کرنے کی سزادی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے ملک کے تمام ادارے تباہی کے کنارے لاکھڑے کردئیے ہیں جس کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں