پاکستان میں بھکاریوں سے متعلق حیران کن حقائق سامنے آگئے

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان میں روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں مگر 4کروڑ کے لگ بھگ پاکستانیوں نے بھیک مانگنے کو سب سے آسان روزگار بناتے ہوئے بھیک مانگنا شروع کردیا ہے پاکستان میں بھیکاریوں سے متعلق حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی آبادی کم و بیش 24کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں سے 3کروڑ 80لاکھ سے زائد لوگ بھیک مانگنے کو آسان ذریعہ سمجھتے ہیں ان میں 12%مرد’ 55%عورتیں’ 27%بچے اور تقریباً 6فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں بھیکاریوں کے حوالہ سے کراچی’ لاہور’ اسلام آباد’ ملتان’ فیصل آباد’ سرگودھا’ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہر شامل ہیں اسی طرح پاکستان
کے تمام شہروں میں بھیکاریوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ان میں زیادہ تر سرائیکی’ سندھی اور پنجابی لوگ شامل ہیں جو بھیک کو مانگنا آسان سمجھتے ہیں پاکستانیوں نے بھیک مانگنے کے ریکارڈ ملک میں نہیں بلکہ بیرون ملک بھی قائم کررکھے ہیں اور اکثر ممالک نے ان پر پابند عائد کردی ہے اور ان کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں