9

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،حافظ شفیق کاشف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی کمیٹی برائے جی سی سی ریجن کے کنویئر حافظ شفیق کاشف نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے ممتاز صحافی وتجزیہ نگار دانشور منصور نظام الدین القریشی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا منصور نظام الدین القریشی نے کہا کہ پاکستان کے تارکین وطن سعودی عرب کا حصہ ہیں جو سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے ایس آئی ایف سی کے تحت بیرونی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ و منافع بخش کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کر دیئے ہیں سعودی سرمایہ کاروں کو استفادہ کرنا چاہیے انہوں نے منصور نظام الدین القریشی کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی منصور نظام الدین القریشی نے حافظ شفیق کاشف کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں