2

پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادی کیساتھ رسومات ادا کرتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اقلیتوںکو جتنی آزادی پاکستان میں وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے’ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہی ہیں’ حکومت پاکستان انہیں مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی ‘ سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے کرسمس کے موقع پر فرسٹ پرسٹرین چرچ ریلوے روڈ میںپاسٹر انچارج پادری ایمرک جوزف کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹنے کے موقع پر کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ انجمن تاجران کے عہدیداران یوسف مغل’ محمدعلی ظریف’نیاز احمد’ مرزا دائود ابراہیم و دیگربھی موجو د تھے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم مسیحی اتحاد مثالی رہا ہے اور فیصل آباد کے تاجرہمیشہ اپنے مسیحی بھائیوں کے غمی’ خوشی میں برابر کے شریک رہے ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا یہ سلسلہ آگے بھی یونہی چلتا رہے گا’ اس موقع پر پاسٹر انچارج پادری ایمرک جوزف نے کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کرنے پر تاجروں کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا فیصل آباد کے تاجروں کا مثالی تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے ہم انہیں چرچ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں’ اس موقع پر سب نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں