پاکستان میں روبوٹ کے ذریعے گردے کی سرجری

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں پہلی بار ٹو مائی روبوٹک سسٹم کے ذریعے ٹیلی سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی۔اس کی مدد سے پہلی سرجری گردے کی انجام دی گئی۔ ٹو مائی سسٹم کے ذریعے ماہر سرجن اب دور دراز یا کم سہولت والے علاقوں میں پیچیدہ آپریشن کر سکتے ہیں۔ماہر ڈاکٹر باہر بیٹھ کر جو عمل کریں روبوٹ اس کو دہرائے گا۔ ایک روبوٹ ڈاکٹر کی قمیت 30 کروڑ روپے ہے۔پروفیسر ڈاکٹر منصب علی کے مطابق ربورٹ سے سرجری کا علاج تھوڑا مہنگا ہے لیکن اس کے نتائج بہترین ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ انسانوں سے زیادہ اچھی سرجری کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسں ربوٹک ٹیکنالوجی کے لیے 5 جی سیٹلائیٹ نیٹ کا ہونا بھی ضروری ہے جو ہم اس وقت استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں