پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے امریکہ کا بڑا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کا پاکستان میں تیل و گیس کیلئے 7ارب 50کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا امکان ہے ،تیل و گیس سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاری لانے کے لیے پاک امریکا مذاکرات ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سرمایہ کاری تیل کے خشکی اور سمندری ذخائر میں لائی جائے گی، امریکا تیل و گیس کی تلاش کے لیے 7ارب 50کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سرمایہ کاری کے لیے 40آف شور بلاکس کی بولی کی پیشکش کر دی، ایک آف شور بلاک کے لیے تقریباً 15کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے، مجموعی طور پر 40آف شور بلاکس کی کامیاب بولی پر 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پاکستان نے خشکی پر تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے 23بلاکس بولی کے لیے آفر کیے، خشکی پر تیل کے ذخائر کی تلاش کے ایک بلاک کے لیے 6کروڑ 50لاکھ ڈالرز درکار ہیں، 23آن شور بلاکس کی کامیاب بولی پر تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سمندر میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے آف شور بلاکس کی بولی 31اکتوبر کو کھولی جائے گی، خشکی پر تیل کے ذخائر کی تلاش کے بلاکس کی بولی 10اکتوبر کو اوپن کی جائے گی، بولی میں ترکش پیٹرولیم کمپنی بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں