36

پاکستان میں شرح سود میں اضافہ مہنگائی کا سبب بنے گا

سرگودھا(بیوروچیف) سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہیں اس وقت میں ٹیکس کے نظام میں ا صلا حا ت وقت کا اہم تقاضا ہے ٹیکسوں کی ریکوری میں ہونیوالی کرپشن کو روکنے کیلئے فکس ٹیکس کا نظام رائج کیا جائے تاکہ کرپشن سے ملک کو پاک کرنے کیساتھ ساتھ احسن طریقہ سے ریکوری کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جن معاشی حالات سے دو چار ہے ان حالات میں اگر پاکستانی تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور جو مراعات حکمران طبقہ دیگر ممالک کو دینے کیلئے پَر تول رہا ہے اس سے آدھی مراعات پاکستانی تاجروں کو دی جائیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں