پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن تیز،سینکڑوں گرفتار

کراچی /راولپنڈی (بیوروچیف) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم طور پر مقیم افراد کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران سیکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 98افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا۔ادھر ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کی گئی، ا س دوران غیرقانونی طور پر مقیم 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں