84

پاکستان میں فٹبال لیگ کے میچز کرانے سے نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے ، اسٹیفن کانسٹینٹان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم21 مارچ کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ماڈل ٹائون میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، جو کہ ایشیا کی بڑی فٹ بال ٹیمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم اور ہم21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک اردن سے کھیلنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دن میں باقی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈکپ اور آنے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی البتہ ساف کپ اور ایشین کپ کوالیفائرز کیلئے بھرپور محنت کرینگے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں