1

پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ کی کمی نہیں’ جدید تربیت کی ضرورت ہے’ ہیڈ کوچ نولزٹوسولانو

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولنرٹو سولانو نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جائے تو پاکستان عالمی فٹبال میں نمایاں حیثیت حاصل کر سکتا ہے۔ کراچی میں 31ویں قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی اہلیت کے اظہار کے مواقع میسر آئیں گے، مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بہتر کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ایسے مقابلے ضروری ہیں۔انہوں نے اس امر کا اظہار میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،پیرو سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ سولانو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ پر تسلسل کے ساتھ مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، فٹبال کا آغاز اسکول کی سطح ہی سے ہونا چاہیے۔قومی فٹبال ٹیم میں شامل غیر ملکی نثراد کھلاڑی بہت باصلاحیت اور تجربے کار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں