پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے’ محسن بیگ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، نوجوانوں کیلئے فٹبال میں مستقبل روشن ہے، پروفیشنل فٹبال لیگ پاکستان کو عالمی فٹبال کے نقشے پر لا سکتا ہے۔ ان خیالات کا سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت صدر ابوبکر بن طلعت نے کی جس میں نامور میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے سینئر اسپورٹس جرنلسٹس بھی موجود تھے۔محسن بیگ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینے کے لیے درمیانی اور طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے تاکہ قومی سطح پر کھیل کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔انہوں نے کہاہم حکومت کے ساتھ مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں