لاہور (شوبز نیوز) گلوکارہ حنا فرید نے کہا کہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں۔ان دنوں میری تمام توجہ گائیکی کی جانب مبذول ہے۔حنا فرید نے مزیدکہا کہ شوز کے حوالے سے آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں ایسی آفرز قبول کرتی ہوں جن میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے اظہار کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب نوۖجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنارہے ہیں جو بہت خوش آئندبات ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی۔
