15

پاکستان میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا

فیصل آباد ( پ ر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ملک کو گھمبیر چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، انتخابات سے قبل یا فوری بعد اس کا انعقاد کرنا ہوگا ، اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات میں استحکام نہیں ہے اور اس کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے ، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے جس کیلئے سب کو مفاہمت کی میز پر آنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گرینڈ ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے جس میں یہ طے کیا جائے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سب آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں