19

پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(بیوروچیف)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا خطہ معدنی دولت سے مالامال صوبہ ہے۔بلوچستان کے پاس قدرتی وسا ئل ہیں لیکن ان کا درست استعمال بہت ضروری ہے۔پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی ملک کی شناخت اور سافٹ امیج دنیا بھر میں روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور کیڈٹ کالج کوہاٹ سے حاصل کی ہے۔ٹیکس وصولیوں کو بڑھا کر اس کا درست استعمال بھی بہت ضروری ہے۔پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔بلوچستان میں دوسرا چیلنج بہتر مینجمنٹ ہے۔شاعرمشرق علامہ اقبال کے بعد” بیدل” میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے اور میوزک کے پروگرام حیران کن تھے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ پر پر مبارکباد۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن میرے دل کے بہت قریب ہے جب بھی دعوت ملی مثبت میں جواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں