پاکستان میں پہلا روزہ دو مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں پہلا روزہ دو مارچ کو ہونے کا مکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کا چاند نظر آنے کی پیشنگوئی کرد ی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں