پاکستان میں چینی الیکٹرونکس مینو فیکچرنگ کی فیکٹریاں لگیں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن اور سمیڈا فیصل آباد کا مشترکہ اجلاس چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ہوا’ جس میں چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ ‘ سینئر نائب صدر شیخ نوید اکرم نے خصوصی شرکت کی’ اجلاس میں سمیڈا فیصل آباد کی نمائندگی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر سمیڈا فیصل آباد فاکیہہ زبیر نے کی جبکہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سرپرست چوہدری امانت علی’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال ‘ چوہدری مقصود جٹ’ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص احمد’ ملک اعجاز احمد’ ملک محمد علی’ چوہدری امتیاز کمبوہ’ رانا طاہر شہزاد’ حاجی محمد انور’ میاں نزاکت علی’ رانا ادریس’ چوہدری شوکت جٹ’ چوہدری خرم شہزاد’ رانا سعید کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر سمیڈا فیصل آباد فاکیہہ زبیر نے کہا کہ چائنیز کمپنیاں مقامی تاجروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف شہروں میں الیکٹرونکس اور ہوم امپلانسز کی اشیاء فیکٹریاں لگارہی ہے’ پاکستان کے تمام چیمبر اپنے اپنے شہروں میں یہ فیکٹریاں لگانے کیلئے باگ دوڑ کررہے ہیں’ فیصل آباد چیمبر نے بھی یہ فیکٹریاں لگوانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے’ چونکہ یہ فیکٹریاں الیکٹرونکس کی مینوفیکچرنگ سے متعلق ہے اس لئے آپ لوگ چونکہ پہلے ہی الیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک ہیں اس لئے آپ کو یہ ترجیح دی گئی ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی ٹریڈرز مینوفیکچرنگ کی طرف آنا چاہتا ہے تو وہ 14-13 اپریل کو لاہور میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں شرکت کرے تاکہ انہیںمینوفیکچرنگ سے متعلق آگاہی مل سکے’ فیصل آباد چیمبر میں سمیڈا کا آفس بھی آپ کی مکمل رہنمائی کیلئے موجود ہے’ فاکیہہ زبیر نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں کی کاوشوں سے آپ کو یہ موقع مل رہا ہے اسے ضائع مت کریں اور اس میٹنگ میں شرکت کریں’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ 14-13 کو چائنیز کمپنیوں اور پاکستانی تاجروں کی یہ میٹنگ مینوفیکچرنگ کے میدان میں اہل سنگ میل ثابت ہو گی’ جو ٹریڈرز مینوفیکچرنگ کی طرف آنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے’ کم لاگت سے الیکٹرونکس کی اشیاء تیار کرنے کیلئے آپ کو مکمل آگاہی دی جائے گی اور مکمل رہنمائی کی جائے گی’ اس موقع پر رانا سکندراعظم خاں نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے ممبران پر زور دیا کہ جن ممبرز کی ابھی تک چیمبر کی رکنیت کی تجدید نہیں ہوئی وہ پہلی فرصت میں اپنی رکنیت کی تجدید کروالیں اور بعد کی مشکلات سے خود کو بچائیں’ آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ ‘ سینئر نائب صدر شیخ نوید اکرم نے کہا کہ الیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک طبقہ اس میٹنگ میں شرکت کریں اور مینوفیکچرنگ کی دنیا میں اپنا نام کمائیں’ اس میٹنگ میں آپ کو الیکٹرونکس اشیاء کی مینوفیکچرنگ کی فذبیلٹی رپورٹ سے لیکر بزنس پلینگ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے’ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمیڈا فیصل آباد بھی آپ کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہو گا’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آپ کو کاروبار کے نت نئے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے’ جو لوگ زندگی میں آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں وہ یہ موقع ضائع نہ کریں اور ٹریڈنگ سے مینوفیکچرنگ کی طرف آئیں اور کامیاب بزنس مین بن کر ملک کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں