41

پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی ریکارڈ درآمدات

اسلام آباد(بیوروچیف)زرعی ملک پاکستان نے کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات کا رکارڈ بنالیاہے جولائی تادسمبر غذائی اجناس کی درآمدات 2.2فیصد اضافے کے بعد5ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں فوڈ امپورٹس سب سے زیادہ رہیں،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تادسمبر کے دوران غذائی اجناس کی درآمدات پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں،زرعی ملک پاکستان کے جہاں ایک طرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گررہے ہیں تو وہیں کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات پر انحصار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں