پاکستان میں کھیلوں کا میل لگ چکا ہے’صوبائی وزیر کھیل

لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، رواں ماہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز کھیلتاپنجاب کا کامیاب انعقادکیاگیا، اب آئی سی سی کرکٹ چیمپئن ٹرافی کا میلہ عروج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کیا ہے، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیِ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کے لئے بھر پور کام کررہا ہے، سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، رواں سال کراچی میں منعقدہونیوالی 35ویں نیشنل گیمز کے لیے پنجاب کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں، بین الصوبائی قائداعظم گیمز اور کھیلتا پنجاب گیمز کے بہترین کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ سے سکالرشپ دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں