پاکستان میں ہر ٹی وی چینل پر ایک جیسے ڈرامے بن رہے ہیں۔ سید محمد احمد

کراچی(شوبز نیوز)معروف ڈراما نویس اور سینئر اداکار سید محمد احمد نے پاکستانی ڈراموں میں گرتے ہوئے معیار پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں محمد احمد نے کہا کہ ڈراما کسی اور چیز کا نام ہے، آج کل ہماری انڈسٹری میں جو بن رہے ہیں وہ ڈراما نہیں ہیں۔سید احمد نے کہا کہ جو چینل لگاؤ، ہر جگہ ایک ہی جیسے ڈرامے چل رہے ہیں، شائقین بھی تنگ آچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی وجہ سے کوئی ڈراما کامیاب ہوگیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس جیسے ہی ڈرامے بنائے جاتے رہیں۔انھوں نے آج کل ڈراموں میں دکھائے جانے والے کرداروں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ساس، سسر، دیور بھابھی اور ایسے متعدد مقدس رشتوں کو غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔سید احمد نے ڈرامے لکھنے چھوڑ کر اداکاری کی جانب آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اب کسی کو اچھی کہانیوں کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں