پاکستان میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) زمبابوے کرکٹ نے پاکستان میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائنگولر سیریز کے لیے 15رکنی زمبابوین اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حال ہی میں افغانستان کیخلاف ہوم سیریز کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر سپیئر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے متبادل کے طور پر نیومین نیاموری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کپتان سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے اپنی مہم کا آغاز میزبان پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کرے گا، جس کے بعد 19 نومبر کو یہیں اسے سری لنکا کا سامنا کرنا پڑے گا۔سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، تاشینگا میوزیکیوا، ڈیون مائرز نیومن بیورین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں