پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی

دازہو(سپورٹس نیوز) انڈر 18ہاکی ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے شکست دے دی۔چین کے شہر دازہو میں جاری انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی کوارٹر میں چار گول داغ دیے۔ عبداللہ اعوان نے چوتھے منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، اگلے ہی منٹ میں زبیر لطیف نے برتری کو دگنا کردیا۔ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کے حق میں اسکور 0-3 کردیااور چند لمحوں بعد عاطف نے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول اسکور کردیا۔دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مزید دو گول اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں