پاکستان نے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

ٹیورین(سپورٹس نیوز)پاکستان کے آفاق خان نے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آفاق خان نے 100 میٹر سنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔قبل ازیں پاکستان کے منیب الرحمن نے 12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز کے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں