پاکستان نے مہارت سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپار ٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہاکہ ہر سال ایک نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے 2025 پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر سنہرے حروف میں لکھا جا ئے گا مئی میں بھارت کو عبرت ناک شکست کا سا منا کرنا پڑا یہ ایک تاریخی کارنامہ تھا جس نے نہ صر ف بھارت بلکہ پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت ،حکمت عملی سے اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت مکار ہندوستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہمارے ملک سے غربت و جہالت اور جان لیوا مہنگائی ، بیروز گاری کا خاتمہ ہو ہمارے حکمرانوں کو غریب عوام کی بہتر ی کا عملی خیال آ جا ئے اور اللہ تعالی پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے مکمل نجات عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں