پاکستان نے نیشنز والی بال کپ میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا

بحرین (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔ بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2- 3سے شکست دی۔ابتدا میں ہی 2 گول داغ دیے تھے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔تاہم، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی چائینز تائپے کے خلاف جیت کا اسکور 20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں