پاکستان نے ٹی20ورلڈ کپ 2028ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا

کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے2026ء کے میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کیا ہے۔2028 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، اس بار پہلے ہی مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیم آسٹریلیا نے میزبان ہونے کے ناطے کوالیفائی کیا ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لییبراہ راست کوالیفائی کرینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں