پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں رسائی حاصل کرلی

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں