پاکستان نے 6500سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے

لاہور (بیوروچیف) پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یاتری 10سے 19اپریل 2025تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے، پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں