پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 53 رنز سے شکست دے دی۔قومی ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے 30 گیندوں پر برق رفتار 47 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26 ،26 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم 17ویں اوور میں 91 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، اینیری ڈارکسن 30 رنز بناکر نمایاں رہیں پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے تین اور فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں