3

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی’ عرفان پٹھان کی پیشگوئی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔انہوں نے کئی دوسرے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اسٹار اسپورٹس پر اپنی پسندیدہ ٹیم کا بتایا، پینل میں رابن اتھپا، انیل کمبلے، آکاش چوپڑا، چیتیشور پجارا، محمد کیف اور سریش رائنا شامل تھے۔عرفان پٹھان نے پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کی اور دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کا انتخاب کیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی جس میں سیمی فائنل اور فائنل بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں