پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کریگا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلی بار 17سے 29نومبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ اس تین ملکی ٹورنامنٹ میں افغانستان اور سری لنکا بھی شامل ہوں گے، یہ سیریز آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کو قیمتی تیاری فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔شیڈول کی تفصیل کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ میزبان ٹیم 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سیریز کا آغاز کرے گی، یہ بھی واضح کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں