41

پاکستان پیپلزپارٹی ہی آئندہ حکومت بنائے گی

سمندری (بیورو چیف )پیپلز پارٹی ہی آئندہ حکو مت بنا ئے گی ان خیا لات کا اظہار سا بق وفاقی وزیر را نا فاروق سعید خاں امیدوار این اے 98و حلقہ پی پی 103 نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سہاروں کی بجائے عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ ئے گی پیپلز پارتی ہی عوام کی جماعت ہے عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہیں ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے دی ہیں اور یہ قربانیاں سنہرحروف میں لکھنے کے قابل ہیں قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیداور محترمہ بینظیربھٹوشہید نے جمہوریت کی بحالی واستحکام اور ملکی بقا و سلامتی کی خاطر اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں