پاکستان پیپلز پارٹی5فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تنظیمو ں کے زیر اہتمام 5فروری بروز جمعرات صبح نو بجے یوم یکجہتی کشمیر ریلی فیصل آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سرکلر روڈ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی تمام تنظیمی عہدیداران اور کشمیری رہنماوں سمیت جیالے اپنی شرکت کو یقینی بنائے ڈویژنل سیکرٹر ی اطلاعات پی پی فیصل آباد امائمہ افتخارخاں اور ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیٹرمحمد طاہر شیخ سٹی سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید کے مطابق پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد میں پی پی پی ازاد جموں کشمیر فیصل اباد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مدر تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی پی پی پی آزاد جموں کشمیر کے ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین کے ڈیرے ماسٹر ٹی سٹال نزد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سرکلر روڈ فیصل آباد پریس کلب چوک تک نکالی جائے گی،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام جیالے،ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور سٹی تنظیمی عہدیداران،پارٹی ٹکٹ ہولڈر اور تمام پارٹی ونگز اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری،پی پی فیصل اباد کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں اورپی پی پی آزاد جموں کشمیر کے ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدر سکینہ چوہدری ایڈوکیٹ سابق ایم پی اے نور النساء ملک و دیگررہنماؤں کے ہمراہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں