پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کراچی میں کھیلا جائیگا

کراچی (سپورٹس نیوز)نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 30 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اینڈ بوائز انڈر-14 کے مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شام چھ بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں6لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے یکم جون کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں