61

پاکستان کامانچسٹر ڈاکوئوں کے حوالے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقہ چنیوٹ بازار اور وکیلاں والی گلی میں دو ڈکیتی کی بڑی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں کے گروہ زرگرسے 49 تولے زیورات اور تاجر سے 10لاکھ چھین کر فرار ہو گئے، سی پی او عثمان اکرم گوندل نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ چنیوٹ بازار میں گریس ہوٹل کے قریب زرگر اکرام الحسن ولد رمضان گھر میں زیورات تیار کرنے کا کام کرتا تھا گزشتہ شب 9 بجے کے قریب ڈاکوئوں کا تین رکنی گروہ گاہک کے روپ میں زرگر کے گھر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زرگر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 49 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی لائلپور ٹائون ارتضیٰ کمیل’ ڈی ایس پی مسعود نذیر اور ایس ایچ او انسپکٹر عتیق الرحمن شاہ موقع پر پہنچ گئے اور جیولرز سے بازپرس شروع کر دی۔ سی پی او نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری واردات تھانہ کوتوالی کے علاقہ وکیلاں والی گلی میں ہوئی جہاں پر مقامی تاجر حبیب اﷲ حماد نے بتایا کہ وہ ریکوری کر کے دکان پر جا رہا تھا کہ وکیلاں والی گلی میں درجنوں لوگوں کی موجودگی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کا گروہ گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 10لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گیا، آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے اور پولیس تلاش وبسیار کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ آج پھر63 وارداتوں کے دوران بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں لے اُڑا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق زرعی یونیورسٹی روڈ پر عمر زیاد سے 65ہزار روپے’ فون’ بوہڑ چوک کے قریب محمد سلیم سے 55ہزار روپے’ فون’ شاداب پلی کے قریب عامر ریحان سے 50ہزار روپے’ فون’ غلام محمد آباد صدر بازار کے قریب بنک سے رقم نکلوانے والے محبوب الرحمن سے 75ہزار روپے’ فون چھین لیا’ غلام محمد آباد کے عمران سلیم کے گودام کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ مالیت کا سامان چور لے گئے’ صدر بازار غلام محمد آباد کے شہزاد کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو اس کے بھتیجے جمشید سرور اور ملازم خادم حسین کو یرغمال بنا کر دن بھر کی سیل لوٹ کر لے گئے’ اڈا اچکیرہ کے قریب عرفان احمد سے 50ہزار روپے’ فون چھین لیا’ رضا آباد میں عرفان ملک کی فارمیسی کے تالے توڑ کر نقدی چور لے اُڑے’ موٹروے کے قریب محمد حسین سے 35ہزار روپے’ فون’ 129 رب کے تنویر احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر سرفراز احمد سے نقدی’ فون’ النجف کالونی کے منیر اکبر سے نقدی’ فون’ 82 گ ب کے محمد عقیل سے 20ہزار روپے’ فون’ ڈجکوٹ روڈ پر عبدالواحد سے 43ہزار روپے’ فون’ ناظم آباد کے مسعود الرحمن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ناولٹی پل کے قریب زوہیب سے 76ہزار روپے’ فون’ زم زم فیکٹری کے قریب رمضان خان سے 70ہزار روپے’ فون’ اقبال نگر کے فہد اقبال سے 60ہزار روپے’ فون’ چلڈرن ہسپتال کے باہر سے شہزاد احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر امین سے 35ہزار روپے’ فون لوٹ لیا’ 250 رب کے عمران سہیل کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 67 ج ب کے نواح میں محمد یار سے 25ہزار روپے’ فون’ 73 رب کے رفیق سے نقدی’ فون’ چونگی نمبر15 کے قریب افتخار علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گورنمنٹ وومن کالج کے باہر شہباز احمد سے 12ہزار روپے’ فون’ 61 گ ب کے عتیق الرحمن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 236 گ ب کے امجد خان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 66 گ ب کے امجد کے ڈیرے سے بکریاں’ 585 گ ب کے محمد خان کے گھر کے تالے توڑ کر چور ساڑھے 12لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی وغیرہ لے اُڑے’ 216 رب کے علی حیدر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 91 رب کے زاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 422 گ ب کے سعد سے 70ہزار روپے’ فون’ فاروق چوک کے عبداﷲ سے 2لاکھ روپے’ فون’ 211 گ ب کے نوید گلزار کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ سرکلر روڈ سے سلامت علی’ علی ہائوسنگ کالونی سے احتشام احمد’ قدرت آباد کے محمد رمضان’ فریدیہ مسجد کے باہر سے جاوید’ محلہ رسول نگر کے شاہد علی’ اظہر حسین’ کوہ نور پلازہ سے دانیال’ 248 رب دربار کے قریب سے رمضان’ 401 کرشن نگر کے خادم حسین’ محلہ عثمان آباد کے سلطان’ مچھلی فارم کے قریب شوکت علی’ 272 ج ب کے مجاہد’ صدیق نگر کے عبدالستار’ بٹالہ کالونی کے منیب اﷲ’ 258 رب کے غلام سرور’ گول چوک ڈی ٹائپ کالونی کے خالد حسین’ کلمہ چوک ڈی ٹائپ کالونی کے مظفر علی’ 104 گ ب کے لقمان’ بخاری چوک سے رمضان’ راوی محلہ کے نوید’ 372 گ ب کے ادریس اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں