پاکستان کا افغانستان کو کرارا جواب،الزامات مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ ذرائع کے مطاق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کیمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2درجن سے زائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان 2024میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اورافغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں