پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ،گمراہ کن پراپیگنڈہ مسترد

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سلامتی کونسل میں جواب دیا کہ بھارت کے ریمارکس حقیقت سے توجہ ہٹانیکی کوشش ہیں، بھارت کا ریکارڈ انسانی حقوق اورعالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھرا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مظالم،اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں پرمنظم جبر و امتیاز کا سلسلہ جاری ہے ، 1971کا حوالہ تاریخ کومسخ کرنیکی کوشش ، بھارت نے خود چارٹرکی خلاف ورزی کی، آر ایس ایس حکومت نے مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں پر دہشت مسلط کر رکھی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام، گھروں پر حملے اور زبردستی مذہب کی تبدیلی کی جارہی ہے،پاکستان ہندوتوا کے پجاری مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات کرتے ہیں، بابری مسجد سمیت سینکڑوں مساجد مسمار، مسلمانوں کے ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش کی گئی، بھارت میں ریپ اورجنسی تشدد کی وبا،دہلی گینگ ریپ جیسے واقعات عالمی ضمیر کے لیے دھچکا ہیں۔ بھارت میں جنسی جرائم کثرت سے اوراستثنا کے ساتھ رونما ہوتے ہیں،حق خودارادیت کے دفاع میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات واپس لے،مظالم بند کرے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں