پاکستان کا رواں سال ایک اور 3ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کا امکان

دبئی (سپورٹس نیوز)شاہین، رضوان، شاداب اور حارث رؤف نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باہمی سیریز کو سہ ملکی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین میرویس اشرف نے تصدیق کی کہ پاکستان کے خلاف اپنی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو سہ ملکی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تیسری ٹیم اور میزبان کے طور پر شامل ہونے کا امکان ہے۔اشرف نے اے سی بی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اس پیشرفت کی تصدیق کی اور متحدہ عرب امارات میں سہ ملکی سیریز کے لیے ونڈو کو استعمال کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔اے سی بی کے سربراہ نے مزید زور دے کر کہا کہ مجوزہ سہ ملکی سیریز ان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والے اے سی سی مینز ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر کام کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں